حمیداحسن ویب سائٹ ڈاٹ کام کا منشور
Manifesto of Hameed Ahsan Website.com,Manifesto |
یہ ویب سائٹ خالص حق سچ بات کو اجاگر کرنے کیلیے ہے ۔ ہم اس پلیٹ فارم پر
آپ لوگوں کیلیے تمام قسم کی اسلامی معلومات اور دیگر تاریخی واقعات لے کر آتے
ہیں ۔ہم آپ لوگوں کے بے حد شکر گزار ہیں کہ آپ لوگ ہماری ویب سائٹ کا وزٹ
کرتے ہیں اور بہت ساری معلومات سے روشناس ہوتے ہیں ۔
ہمارا منشور کسی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں ہے ،ہم تمام مذاہب کے لوگوں کی قدر
کرتے ہیں ۔ کیونکہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں تمام مذاہب کے لوگوں کی قدر کرنے کی
تلقین کرتا ہے ۔
اسلیے میرے ملک پاکستان کی تمام اقلیتی برادری حکومت پاکستان سے بہت خوش ہے
کیونکہ انھیں انکے حقوق بن مانگے مل جاتے ہیں ۔حال ہی میں پاکستان نے ہندوستان
میں رہنے والے سکھوں کیلیے بابا گرو نانک کوریڈور کھول کر پوری دنیا کو پیغام دیا کہ
اسلام امن کا دین ہے ۔
ہم اپنے اس پلیٹ فارم کے ذریعے پوری دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ جس ملک میں
بھی مسلمان اقلیتی حیثیت رکھتے ہیں وہاں ان کے جان و مال کوکسی قسم کا نقصان نا
پہنچایا جائے ۔اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو بہت خوبصوت بنایا ہے اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا اب ہماری
ذمہ داری ہے
۔
حمید احسن ویب سائٹ ڈاٹ کام
حمید احسن ویب سائٹ ڈاٹ کام کا بھی یہی منشور ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کیلیے اخلاقیات کا دائرہ
وسیع کریں ۔ہماری دنیا کے تمام بڑے اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ سے پر زور اپیل ہے کہ وہ اس نیک
کام میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں تا کہ یہ دنیا امن کا ایک گیہوارہ بن جائے ۔ دنیا میں بہت کم لوگ ہیں
جو امن کو خراب کرنے کیلیے گھنائونی سازشیں کرتے رہتے ہیں ، اللہ تعالیٰ ان سب کو ہدایت نصیب
فرمائے
۔ آمین
ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی برادری کی ناک کے نیچے اسلامی فوبیا کی آڑ میں مسلمانوں کو بے دریغ تکلیفیں دی
جاتی ہیں یا ان کا قتل عام کیا جاتا ہے یا پھر لاک ڈائون لگا کر کئی سالوں تک گھروں میں قید رکھا جاتا ہے ، ان
کے حقوق سلب کیے جاتے ہیں ، ان کی عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے جو کہ ایک بہت بڑا جرم ہے ۔
مزاحمت کیلیے اگر مسلمان کوئی قدم اٹھائے تو اس کو دہشت گرد کہا جاتا ہے ۔ہم تمام عالمی برادری کی توجہ
اس طرف بھی دلانا
چاہیں گے کہ عالمی برادری
کے تمام لیڈر
حضرات انصاف کو عام کریں۔
اللہ ہم سب کا حامی
و نا صر ہو آمین
0 Comments
for more information comments in comment box